سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

Sindh Educational Institutions

Sindh Educational Institutions

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھلنے کے بعد تعلیمی اداروں کی رونق بحال ہو گئی ہے۔

بیشتر سکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم دیکھنے میں آئی ہے۔

کراچی میں سردیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری کو تعلیمی ادارے کھلے تھے تاہم والدین اور سکول انتظامیہ کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کی درخواست پر محکمہ تعلیم نے آٹھ جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کر دی تھی۔