کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے موقع پر سی این جی کا ناغہ نہیں کیا جائے گا ، رواں ہفتے بدھ اور جمعے کو بھی گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔
عید کے موقع پر عوام کی سستے ایندھن کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے سوئی سدرن نے رواں ہفتے بدھ اور جمعے کو سی این جی کا 24 گھنٹے کا ناغہ ختم کر دیا ہے ۔ صوبے کے عوام کے لیے منگل سے متواتر اتوار تک گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔
ملک بھر میں گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے سوئی سدرن کی جانب سے سندھ بھر میں ہفتے میں 3 روز سی این جی کی بندش کی جاتی ہے۔