کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کی سفارش پر مقرر کردہ الیکشن ٹریبونلز کے سربراہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سفارش پر الیکشن کمیشن نے سندھ کے تین الیکشن ٹر یبونلز کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر ظفر احمد خان شیروانی کو کراچی۔
جسٹس ریٹائرڈ محمد اشفاق بلوچ کو حیدر آباد اور جسٹس ریٹائرڈ ظہیرالدین لغاری کو سکھر ٹربیونل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ کراچی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر ظفر احمد خان شیروانی کا کہنا ہے کہ تمام شکایات کو بروقت نمٹایا جائے گا۔