بدین (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ سندھ پر میلی نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے اور اس دھرتی کے دشمنوں کا گلا دبانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر سندھ کی تقسیم کی بات کی گئی تو صوبے کا بچہ بچہ اس کی مزاحمت کرے گا، سندھ دھرتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کے دفاع میں اگر جان بھی دینا پڑی تو خوشی محسوس کریں گے جبکہ صوبے پر میلی نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے اور ان کا گلا دبانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آج جس لندن پلان کا ذکر آج کیا جارہا ہے اس ذکر 2010 میں اسمبلی میں کر چکا ہوں جبکہ اس وقت میں نے ہی مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگایا جس پر آج خوشی ہے کہ میرا نعرہ بلاول بھٹو زرداری لگا رہے ہیں۔