سندھ میں 17 برآمدی فیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی اجازت

Factories

Factories

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت نے 17 برآمدی فیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

جن فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں14ٹیکسٹائل ملز، 3 انجینئرنگ فیکٹریاں شامل ہیں۔ فیکٹریوں کوکام کی اجازت برآمدی آرڈرز کی تکمیل کیلیے دی گئی ہے اورتمام فیکٹریاں ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہونگی۔

جن فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ملی ہے ان میں آرٹسٹک فیبرک ملزلانڈھی،لکی ٹیکسٹائل فیڈرل بی ایریا،لکی ٹیکسٹائل لانڈھی،لکی ٹیکسٹائل سپرہائی وے،لکی ٹیکسٹائل ایدھی ولیج سپرہائی وے،آرٹسٹک ملینئربن قاسم،آرٹسٹک ملینئر کورنگی صنعتی ایریا (5 فیکٹریاں)، پاکستان کیبلز ایم ٹی خان روڈ،ساجد ٹیکسٹائل سائٹ سپرہائی وے،الکرم ٹیکسٹائل ملز لانڈھی،انٹرنیشنل انڈسٹریز، آدمجی انٹرپرائز اوریونس ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

سندھ حکومت نے برآمدی فیکٹریوں کو کام کی اجازت کے لیے مالکان سے حلف نامے بھی حاصل کیے ہیں جن میں مالکان نے کورونا کی حفاظتی احتیاط پر عمل درآمد کی ذمے داری تسلیم کی ہے، برآمدی یونٹس کے پاس برآمدی آرڈرز کی تصدیق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے کرائی گئی ہے جبکہ مزدوروں کی تعداد کی تصدیق لیبر ڈپارٹمنٹ سے کرائی گئی ہے۔