سندھ میں انتہا پسندی امپورٹ کی جارہی ہے،ایاز لطیف پلیجو

Ayaz Latif Paleejo

Ayaz Latif Paleejo

کراچی (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں انتہا پسندی امپورٹ کی جارہی ہے۔

انتہا پسندی کے خلاف 6فروری کو شکار پور میں کانفرنس کی جائےگی۔قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے نجی اسپتال میں سانحہ شکارپور کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر مزید کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بھی آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔