سندھ کا کاشت کار کم نرخ پر گندم فروخت کرنے پر مجبور

Wheat

Wheat

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ خوراک کی عدم توجہ کے باعث سندھ کا کاشت کار، 1300 روپے سرکاری نرخ کے بجائے 1050 روپے فی من پر گندم ٹریڈرز کو بیچنے پر مجبور ہے۔

سندھ آبادگار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں گندم کی فصل تیار ہے لیکن محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے باردانے کی تقسیم کے حوالے سے ناقص کاکردگی کے باعث کاشت کار مڈل مین کو سرکاری نرخ سے کم ریٹ پر گندم بیچنے پر مجبور ہے۔

محمود نواز شاہ کا کہنا تھا کہ کاشت کارکو استحصال سے بچانے کیلئے صوبائی حکومت گندم کی خریداری کے ہدف کو 9 لاکھ ٹن سے بڑھادے اور باردانے کی تقسیم منصفانہ اور شفاف انداز سے کی جائے