سندھ فیسٹیول انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ ملیر کے لئے ٹرائل آج ہو گا

کراچی : سندھ فیسٹیول انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ملیر کراچی کی ٹیم کے لئے فائنل ٹرائلز (آج) مورخہ 18 جنوری2014ء بروز ہفتہ صبح 9بجے انتخاب کرکٹ اکیڈمی شاہ فیصل کالونی منعقد ہوں گے ڈسٹرکٹ ملیر کے لئے ٹیم کا انتخاب علامہ اقبال بوائز کالج، ملیر کینٹ کالج ،ملیر ڈگری کالج ،ڈگری کالج گڈاپ ،مراد میمن کالج ،لیاقت کالج اور ڈگری کالج جوگی موڑ کے طالب علم سے کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ ٹرائلز کمیٹی میں چیئر مین پرنسپل ڈگری کالج ملیر خالد احمد خان ،کنوینر ظفر یار خان اور ممبران میں محمد عامر ،محمد ابرار شامل ہونگے۔