سندھ میں پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

Laboratory

Laboratory

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے۔

لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو میں قائم ڈی این اے لیبارٹری کا نوٹیفیکیشن منگل کو صوبائی محکمہ صحت نے جاری کیا، لیبارٹری لیاقت یونیورسٹی کے فارنسنک میڈیسن کے ماتحت ہوگی۔

اسپیشل سیکریٹری خالد شیخ کے مطابق صوبے میں پہلی بار ڈی این اے لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔

لیبارٹری کے قیام سے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی ڈی این اے کے ذریعے فوری شناخت کی جاسکے گی، اس سے قبل ڈی این اے کیلیے نمونے اسلام آباد بھجوائے جاتے تھے۔