کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹ بال ریفری ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ریفری یونس (ڈسٹرکٹ سائوتھ ) انور شاہ (ڈسٹرکٹ سائوتھ) اور شوکت حسین (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کی رجسٹریشن ایسوسی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہے۔
لہذا یہ ریفریز کہیں بھی کسی بھی ایونٹ میں میچز سپروائز کرنے کے اہل نہیں ہونگے جبکہ ریفری حبیب اللہ (ڈسٹرکٹ ویسٹ) کی رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے۔