کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق سلطان آباد یونین ،الواجد اسپورٹس اور سرحد اسپورٹس ملیر اور پاکستان اسٹل ملز کے کھلاڑی ابرار دانش کویکم جنوری 2015ء تا 30جون 2015ء تک (6ماہ کے لئے پابندی )عائد کردی ہے۔
مذکورہ کلبز اور کھلاڑی پر پابندی بلا اجازت اور غیر قانونی ٹورنامنٹس اسپورٹس منجمینٹ سسٹم سلطان آباد گیمز میں حصہ لینے پر عائد کی گئی ہے۔
سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ایشلے جانی پر بھی ایک سال کے لئے پابندی عائد کرتے ہوئے کراچی کے 6ڈسٹرکٹس کو ہدایت کی ہے کہ بغیر اجازت کسی بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اور حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔