آل سندھ شہدائے حق پرست فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل فائٹر اور محمود آباد محمڈن کی فتح

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی پر جاری آل سندھ شہدائے حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل فائٹر نے مد مقابل بلال فرینڈ کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے طاہر قادری اور مختار نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں محمود آباد محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد کورنگی گرین کو 3-2سے زیر کر دیا اس میچ کے مہمان خصوصی سابقہ فٹبالر کورنگی احمد یار خان تھے جنکا تعارف میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے کرایا گیاانکے ہمراہ ٹورنامنٹ سکریٹری رمضان پیر جی بھی موجود تھے۔

صدر ینگ اتحاد فٹبال کلب حاجی لیاقت علی ۔ینگ اتحاد کے روح رواں بابو فیروز ٹورنامنٹ آرگنائزر راو فاروق ۔جمیل احمد ۔ماسٹر سید نجم الحسن و دیگر بھی موجود تھے دونوں ٹیموں نے نہائت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا محمودآباد محمڈن کی جانب سے فاروق نے دو جبکہ دلاور نے ایک گول اسکور کیا کورنگی گرین کی جانب سے دونوں گول محمد شان نے کیااس موقع پہ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نوجوان کھلاڑیوں پہ زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کر یںکیونکہ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہی ملک اور قوم کا نام روشن ہوتا ہے۔ان میچوں کو فیصل العزیز،سید اعجاز حسن،چوہدری محمد اقبال،محمد اسلام،اکبر اور عبدالواحد نے سپروائز کیا میچ کمشنر ماسٹر نجم الحسن اور میڈیا کوآرڈینیٹر شیر افضل تھے۔

 All Sindh Sohda e Haqparast ,Football Tornament

All Sindh Sohda e Haqparast ,Football Tornament