سندھ کے سابق نگراں وزیراقبال داود پاک والا کو گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے سندھ کے سابق نگراں وزیر اقبال داود پاک والا کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ محمد مالک کے مطابق اقبال داود پاک والا ای او بی ائی کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔

اقبال داود پاک والا ای او بی آئی کے سو دو ارب روپے کے اسکینڈل کے اہم ملزم ہیں ،ذرائع کے مطابق اقبال داو سے ای او بی آئی کے لئے زمینوں کی خریداری پر تفتیش کی جارہی ہے۔ اقبال داود پاک والا دو ماہ قبل سندھ کی نگراں کابینہ میں وزیر خوارک بھی رہا ہے۔