کراچی (جیوڈیسک) صوبہ سندھ کے باغات سے ملک کی بڑی اور چھوٹی سبزی منڈیوں میں پھلوں کے بادشاہ آم کی ترسیل شروع ہو گئی ہے تاہم سیزن کے آغاز میں آم کی فی کلو قیمت ایک سو روپے تک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر تاجر آم کی خرید و فروخت سے ہچکچا رہے ہیں۔
پھلوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ آغاز میں آم کا ذائقہ زیادہ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے اس کی فروخت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس کے کاروبار سے دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آم کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگ اس کی خریداری سے ہچکچاتے ہیں تاہم آنے والے چند روز کے دوران آم کی ترسیل اورمعیار میں بہتری ہو گی جس سے اس کی قیمتیں کم جائیں گی اور آم کیہول سیل اور ریٹیلر فروخت میں اضافہ ہو گا۔