کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے کی گیس پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، ہمیں گیس اور بجلی کا اتنا ہی حصہ دیا جائے جتنا الیکشن سے پہلے دیا جارہا تھا۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ من پسند مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ سندھ حکومت بھی احتجاج پر مجبور ہو جائے۔
سندھ کے یہی علاقوں میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ وفاقی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام کو ستا رہا ہے تو شریف برادران کے دعوے کہاں گئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج شر یف برادران کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف عملی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔