کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل کے زیراہتمام جاری آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مقابلے میں بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد نے لاشاری شوٹنگ بال کلب میر پور خاص کو 2-0سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی، فاتح ٹیم کے حافظ مختار احمد، غلام علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں میزبان کلب مزمل شوٹنگ بال کلب پنو عاقل نے قاضی کلب خیر پور کو2-0سے شکست دیکر فائنل میں جگہ کنفرم کی شاکر حسین اور عرفان نے نمایاں کھیل پیش کیا ٹورنامنٹ کا فائنل بخاری کلب حیدر آباد اور میزبان مزمل کلب پنو عاقل کے مابین کھیلا جائیگا۔