خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) سندھ ہو یا پنجاب میلے ہر صوبے کی تہذیب کو اجاگر کرتے ہیں، اس قسم کے میلے عوام کو تفریحات سے لطف اندوز کر کہ لوگوں کو تازہ اور توانہ بہی کرتے ہیں۔ ایسے ہی سندھ کے تاریخی شہر خیرپور ناتھن شاہ کی حدود میں پہاڑوں کے بیچ و بیچ گاجی شاہ کے مقام پر یے میلا سجایا گیا ہے۔
گاجی شاہ جو کہ جنات کے بے تاج بادشاہ مانے جاتے ہیں۔ جس کی مثال لاکھوں بزرگ حصتیوں میں سے صرف چند ہی حصتیوں میں پائی جاتی ہے۔ تاریخی شہر خیرپور ناتھن شاہ کے کاچھو میں سندھ اور بلوچستان کی ساحلے پٹی پر گاجی شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، سندھ، پنجاپ اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند زائرین مزار پر حاضری دینے کے لیئے پہنچ گئے ہیں۔
زائرین حاضری دیکر اپنی من کی مرادیں پوری کر نے کے انتظار میں ہیں،ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عقیدت مندزائرین درگاہ کے احاطے میںسروز اور ڈھول کی ٹھاپ پر رقص بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عرس کے موقع پر زائرین کی سہولیات کے لیئے کھانے پینے کی اشیاء اور مٹھایوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایرانی سرکس کا بھی احتمام کیا گیا ہے، آنے والے عقیدتمندوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال درگاہ میں آکر اپنے من کی مرادیں پوری کرکے ہی گھروں کوواپس لوٹتے ہیں۔