سندھ حکومت نے 8 محکمے دوسرے محکموں میں ضم کر دیئے

Government of Sindh

Government of Sindh

سندھ (جیوڈیسک) حکومت نے خسارہ کم کرنے کے لئے محکموں کی تعداد 47 سے گھٹا کر 39 کر دی ہے۔ فیصلہ وزیر اعلی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ کراچی فیصلے کے مطابق پبلک ہیلتھ، رورل ڈویلپمنٹ، ہاوسنگ و ٹاون پلاننگ کو محکمہ بلدیات میں محکمہ سیاحت، نواردات کو محکمہ ثقافت میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔

محکمہ اوقاف، مذہبی امور، زکوا اور عشر کو ایک محکمہ بنا دیا گیا۔ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کو ایک محکمے میں ضم کر دیا گیا ہے۔ قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے محکموں کو ایک کر دیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کو بھی ضم کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعات کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکموں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔