سندھ حکومت میں شامل ہوں یا نہیں، متحدہ کا ریفرنڈم آج ہوگا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آج عوامی ریفرنڈم منقعد کیا جارہا ہے ۔ ریفرنڈم کا آغاز صبح نو بجے کیا جائے گا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے کل ملک بھر میں ریفرنڈم کا انقعاد کیا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام عوامی ریفرنڈم کا انقعاد کل صبح نو بجے سے کیا جائے گا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ ریفرنڈم کے سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں قائم ایم کیو ایم کے صوبائی، ضلعی، زونز، ڈسٹرکٹس اور سیکٹرو یونٹ کی سطح پر کیمپ قائم کیے جارہے ہیں، ریفرنڈم کا مرکزی کیمپ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر قائم کردیا گیا ہے۔

جبکہ اس کے علاوہ کراچی میں طارق روڈ لیبرٹی چوک پانچ نمبر اورنگی شاہراہ اورنگی ٹاون، تین تلوار گلف شاپنگ سینٹر، تانگہ اسٹینڈ ملیر میں بھی کیمپ کگائے جارہے ہیں۔ ریفرنڈم کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے باقاعدہ بیلٹ پیپپر تیار کیے گئے ہیں۔

جس میں حکومت میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے ( ہاں ) اور ( نہ) کا خانہ رکھا گیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم عوامی رائے کو سامنے رکھ کر سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے اپنے فیصلے کا اعلان کریگی۔