گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے ایم کیو ایم سے مفاہمت کی ، سندھ میں حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کی ضرورت تھی نہ ہوگی ، ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کرنا چایتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کا نعرہ لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
گڑھی خدا بخش میں بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بھی اپنا بدلہ لے سکتے تھے لیکن ہم حکومت اور اقتدار کے بھوکے نہیں ، ہماری طاقت عوام ہے جس کا اقتدار چاہتے ہیں۔
بلاوال بھٹو زرداری نے اپنے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تخت شریف میں ان کے والد کو 12 سال جیل میں رکھ کر تشدد کیا گیا لیکن انہوں نے گلے کاٹنے والوں کو گلے لگایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو نے تحریک چلا کر آمریت کا خاتمہ کر کے جمہوریت کا سورج طلوع کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار بھٹو ، بینظیر اور نصرت بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔