سندھ حکومت میں شمولیت، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مذاکرات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت میں شمولیت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ میں مذاکرات ہوئے۔ ایم کیو ایم نے کراچی میں امن و امان اور لیاری گینگ وار کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے پیپلزپارٹی کا وفد رحمان ملک کی سربراہی میں نائن زیرو پہنچا۔

وفد میں مخدوم جمیل الزمان اور پیر مظہر الحق بھی شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کا استقبال کیا جس کے بعد متحدہ کی مذاکراتی کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے وفد میں بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ کراچی میں امن و امان قائم کیے بغیر مذاکرات اور حکومت میں شمولیت کی بات بے معنی ہے۔