کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے دو سابق وزرائے اعلیٰ ارباب غلام رحیم اور لیاقت علی جتوئی کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ کی حکومت نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان وزرائے اعلیٰ میں ارباب غلام رحیم اور لیا قت جتوئی شامل ہیں۔
ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں سے بیشتر مقدمات میں دونوں ضمانت پر ہیں۔
سندھ حکومت نے لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کی ضمانتوں کی منسوخی کے لئے پراسیکیوٹر کے شعبے سے رابطے کر لئے ہیں اور جن مقدمات میں ان کی ضمانتیں نہیں ہوئی ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کواحکامات جاری کر دئیے ہیں۔