کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لندن میں آج پیپلزپارٹی کا کوئی بڑا اجلاس نہیں ہو رہا ہے ، نہ سندھ حکومت میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لندن میں آج پیپلزپارٹی کا کوئی بڑا اجلاس نہیں ہو رہا ہے اور سندھ حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے واقعات میں کمی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ تھر میں حکومت ریلیف کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔ تھرپارکر میں بارش نہیں ہوئی۔ اس میں حکومت کچھ نہیں کر سکتی ۔ پورے پاکستان میں 600 بچوں کی روزانہ اموات ہوتی ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا وجود ملک میں عملاً ختم ہو چکا ہے۔