کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کے ڈی اے، کے ایم سی کو بھی متنازعہ بنا دیا، کے ڈی اے کی بحالی کے بعد بھی گورننگ باڈی تشکیل نہیں دی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کے ڈی اے کو بحال کیا اور گورنر سندھ نے ایک ماہ پہلے اس کا نو ٹیفکشن بھی جاری کر دیا جس سے کے ڈی اے اور کے ایم سی میں آثاثوں کی بنیاد پر سرد جنگ شروع ہو گئی اور تاحال ٹرانزکشن پریڈ بھی شروع نہیں ہو سکا۔
جبکہ سندھ حکومت بھی کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اس کا نوٹیفکشن بھی جاری نہ کرسکی جبکہ گورننگ باڈی کیلئے دو اراکین اسمبلی ،کمشنر کراچی ،ممبر فنانس ،ممبر ٹیکنکل کے ساتھ ساتھ وزیر بلدیات اس کے چیئر مین ہونگے لیکن کے ڈی اے کی بحالی کے نوٹیفکشن کے ایک ماہ گزرجانے کے باوجود سندھ حکومت عملی اقدامات نہیں کرسکی جس سے کے ڈی اے ، کے ایم سی کے افسران و ملازمین کے درمیان بھی کشیدگی قائم کر دی ہے۔