کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کے لئے فی کس دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کر دیا، سانحہ کے سوگ میں عید ملن تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
سی ویو پر ہونیوالے المناک سانحہ کے سوگ میں وزیر اعلٰی ہاؤس میں ہونےوالی عید ملن کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان وقار مہدی کے مطابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے سانحہ کلفٹن میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے فی کس دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔