کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سرکاری محکموں میں سوا سال قبل ملازمتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اب سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے احکامات دیئے ہیں کہ تمام محکموں کے سیکریٹریز خالی اسامیوں کے اشتہار جاری کریں۔ وزیرِ اعلی نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ سرکاری محکوں میں تمام بھرتیاں مکمل میرٹ پر کی جائیں۔