کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت سازی کے لیے ایک فارمولاطے کیا جائے گا فارمولا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہ نماوں پر مشتمل کمیٹی طے کرے گی گورنر ہاوس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ختم ہو گئی اس سے قبل سندھ میں حکومت سازی کے لئے گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی گفتگو پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،رحمان ملک،شرجیل میمن اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
جبکو ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، رؤف صدیقی اور کنور نوید سمیت دیگر رہنما شامل تھے، ایک سوال کے جواب میں، رحمان ملک نے کہاکہ ذوالفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں ،اگر مجھے گالیاں دے کر خوش ہوتے ہیں تو ہو لیں مجھے ان کی خوشی عزیز ہے