کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے متعدد سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں ، ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باوجود کئی سرکاری ہسپتالوں کے وارڈز میں پنکھے کی سہولت تک دستیاب نہیں۔
ہسپتال میں اگر کوئی مریض ایمرجنسی کی صورت میں آئے تو اس کو طبی امداد دینے کیلئے بروقت کوئی ڈاکٹر یا عملے کا فرد ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا ۔
مریض گرمی سے نڈھال ہیں لیکن ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کے دفاتر میں پنکھے اور ائیر کنڈیشنر مسلسل آن رہتے ہیں جس پر مریضوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔