سندھ حکومت ایک مخصوص طبقے کے مفادات کی نمائندگی کر رہی ہے۔ حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے چیف جسٹس کے سندھ حکومت کی کارکردگی پر ریماکس پر سندھ حکومت میں اگرذرا سی بھی غیرت باقی ہے تو وہ عوام سے معافی مانگے اور استعفیٰ دیکر عوام کی جان چھوڑ دے ، مگریہ دونوں چیزیں نہیں ہونگی سندھ حکومت نہ توعوام سے معافی مانگے گی اور نہ ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیگی کیونکہ سندھ کی یہ عوام دشمن حکومت کچھ خاص لوگوں کے ذاتی فائدوں کے لیے ایک منظم تنظیم کا نام ہے جس کاواسطہ غریب آدمی سے دور دور تک نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ،حنیدلاکھانی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایک عام آدمی کی نہیں بلکہ ایک مخصوص طبقے کے مفادات کی نمائندگی کررہی ہے چونکہ پانی ،بجلی اور بارشوں سے ہونے والی تباہی ایک عام شہری کا مسئلہ ہے اس لیے سندھ حکومت اسے اپنا مسئلہ نہیں سمجھتی ،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا یہ خیال ہے کہ ان کی کرپشن اور لوٹ مار کے معاملات میں نہ تو عوام میں سے کوئی انہیں چیلنج کرسکتاہے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت ان پر انگلی اٹھاسکتی ہے مگر آج یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی آڑ میں سندھ حکومت نے کس طرح سے لوٹ مار کا بازار گرم کیاہواہے اور کیوں یہ اس ترمیم کے پیچھے جاکر چھپ جاتی ہے ، انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب عوام کا درر رکھنے والے انسان ہیں انہوں نے وہ ہی کہاجو انہوں نے دیکھا،جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے ریماکس سندھ حکومت کے لیے ایمپائر کی وہ انگلی ہے جس نے انہیں عوام کی بنیادی ضروریات پوری نہ کرنے اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر آوٹ کردیاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف مظلوموں کی آواز بن چکی ہے ہم پیپلزپارٹی کے ظلم کو ہر محاذ پر بے نقاب کرتے رہینگے جبکہ سندھ کی عوام سے ہماری اپیل ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کے اصل چہروں کو اب پہچان لے اور آئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ دینے سے گریز کرے ۔