کراچی (جیوڈیسک) چیف سیکرٹری سندھ نے سرکاری دفاتر میں چار گھنٹے ائر کنڈیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ چیف سیکرٹری سندھ اعجاز چودھری کی جانب سے جانب سے جاری ہونے والی ہدایت کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں صبح نو بجے سے گیارہ بجے۔
دوپہر ایک سے دو بجے اور شام چاربجے سے پانچ بجے تک ائر کنڈیشن کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری دفاتر کو سختی سے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔