کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کوتیار نہیں، اختیارات کی بحالی کے لیے ایم کیو ایم جلد عدالتوں سے رجوع کرے گی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں کنور نوید جمیل کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جائز اختیارات نہ دیے تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر نام نہاد اشرافیہ اور وڈیروں کا قبضہ ہے، سندھ حکومت نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں ہے،اختیارات کی بحالی کیلئے ایم کیو ایم جلد عدالتوں سے رجوع کرے گی۔
کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ جائز اختیارات نہیں دیے گئے تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا اور سندھ کے عوام اپنا حق لینا جانتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ اگر کوئی کارکن غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوا تو اسے پارٹی سے خارج کرکے پولیس کے حوالے کردیں گے۔