کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں کے تناسب کے حساب سے بلدیاتی امیدواروں کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔
سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب نمائندے جمعرات کے دن اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نو منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر کا نام دے چکا ہے۔