سندھ حکومت کی فوجی عدالتوں میں مقدمات بھجوانے کی منظوری

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں مقدمات بھجوانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوانے کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ شکارپور میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کیا جائے۔