ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق واضح جواب آنے تک صوبائی کابینہ میں توسیع کا عمل روک دیا گیاہے۔ 36 اہم محکموں کے قلمدان بدستور وزیراعلی سید قائم علی شاہ کے پاس ہیں۔ سندھ میں کابینہ کی تشکیل کا عمل بدستور سست روی کا شکار ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی حکومت میں شمولیت سے متعلق واضح فیصلہ آنے تک کابینہ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی ارکان کو پہلے ہی متحدہ کیخلاف بیان بازی سے روکا جاچکا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے تحت سندھ میں اٹھارہ وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 23 رکنی کابینہ تشکیل دی جاسکتی ہے۔