سندھ حکومت نے ایک بار پھر وزارت بلدیات میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ایک بار پھر وزارت بلدیات میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وزیر بلدیات جام خان شورو کو بھی ہٹا نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو مشیر بلدیات کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات جام خان شورو 28نومبر2015ء کو چارج لینے کے بعد سے 3بار صفائی مہم کا اعلان کیا لیکن اس میں ناکامی ہوئی برساتی نالوں کی صفائی کیلئے بھی تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے جاسکے۔

جبکہ شہر میں کوڑے کرکٹ کے انبارتاحال موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وزیر بلدیات جام خان شورو کو ہٹاکر اب مشیر بلدیات کا عہدہ دے کر مرتضیٰ وہاب کو مشیر بنا نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت نے بھی اس حوالے سے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔