مٹھی (جیوڈیسک) تھر میں بھوک اورپیاس نے آج مزید 2 بچوں کو نگل لیا جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔
تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال مٹھی میں آج صبح ایک ماہ کی رادھا اور 7 دن کا علی محمد دم توڑگئے۔ رواں برس بھوک ، افلاس اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 633 ہوگئی ہے۔
جن میں صرف رواں ماہ 123 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ معصوم بچوں کی اموات اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ غفلت کی نیند سے بیدار نہیں ہوئی۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود حاملہ خواتین اور بچوں میں کمبل اور کھجوروں سمیت گندم کی تقسیم سست روی کا شکار ہے۔