سندھ حکومت کی ناقص حکمرانی نے سندھ سمیت شہر کراچی کو تباہ کر دیا۔ اشرف قریشی

Sindh

Sindh

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کہاکہ سندھ حکومت کی ناقص حکمرانی نے سندھ سمیت شہر کراچی کو تباہ و برباد کردیا ،سندھ کے دیہی اور شہری علاقے خصوصاً کراچی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر سندھ حکومت عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے صرف کرپشن ہی کرپشن چاروں طرف نظر آرہا ہے کراچی ترقیاتی پیکجز کے نام پر صرف سیاست کی جارہی ہے۔

مگر کوئی عملی کام دیکھنے میں نہیں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے 6اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے سندھ حکومت کو ناکام حکومت قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب وہ دن دور نہیں جب سندھ کے عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر اپنے مسائل کے حل کے لئے احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اشرف قریشی نے پی ٹی آئی کے کارکنان سے کہاکہ وہ عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں انشا اللہ بہت جلد عمران خان کی قیادت میں ملک بھر کے عوام کو کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور ناقص حکمرانوں سے نجات دلا یا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650