کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں 1ماہ توسیع کے فیصلے کی منظوری دی۔
اختیارات میں توسیع کی سمری چیف سکیرٹری سندھ نے بھجوائی توسیع انسداد دہشتگردی کی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4 کے تحت دی گئی ہے اور بعد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔