کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے فون پر رابطہ کیا اور اکیڈمی کے لئے زمین کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔
شاہد آفریدی اور صوبائی وزیر کھیل کے درمیان ملاقات منگل کو ہو گی جس کے بعد پریس کانفرنس میں منصوبے کے بارے میں تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کھول کر نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔