حکومت سندھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں کوشاں ہے۔ نادر حسین خواجہ

 YOME DIFA PEACE MARSHAL ART FESTIVAL

YOME DIFA PEACE MARSHAL ART FESTIVAL

کراچی (نمائندہ اسپورٹس): پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے ایک ہفتے سے کراچی کے مختلف اضلاع میں جاری یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔فیسٹیول میں 250سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے حصہ لیا۔ فیسٹیول کے چیف آرگنائزر PMCFانٹرنیشنل کے بانی وصدر شی ہان شہزاد احمد تھے۔ اختتامی تقریب گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز اسکول اختر کالونی کراچی میں شاندار انداز سے منعقد ہوئی جس میںشوتوکان کراٹے، کیوکوشن کراٹے،کک باکسنگ، ITF تائیکوانڈو، فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ،ووشو کنگفو اورمارشل آرٹس بریکنگ کا شاندار ڈیمانسٹریشن بھی پیش کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ فار CMانسپیکشن ٹیم نادر حسین خواجہ تھے جبکہ صدارت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کی۔

دیگر اسپیشل گیسٹس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ انتھونی نوید، پی پی پی کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری بشیر احمد چنہ، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اورنگزیب سلطان، کیوکوشن ماتسوشیما کے پاکستان برانچ چیف سینسی کلیم اللہ خان، سیدعا لم ریا ض شاہ، نزیر احمد سومرو، عابد نعیم ، راجہ محمد افسر اور پرویز عالم شامل تھے۔پی ایم سی ایف انٹرنیشنل کے صدر اور فیسٹیول کے چیف آرگنائزر شی ہان شہزاد احمد نے فیسٹیول کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں اور اساتزہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا، کھیلوں کے ذریعے امن کی فضا قائم کرنا اور تمام اسٹائلز کے کھلاڑیوں کے درمیان بھائی چارگی قائم کرناہی فیسٹیول کا اصل مقصد ہے۔ صدر تقریب سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا کہ مارشل آرٹس کے تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے PMCFکی مسلسل اور مثبت کاوشیں لائق تحسین ہیں جن کا عملی مظاہرہ یہ عرصہ دراز سے کررہے ہیں۔ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو CMسندھ انتھونی نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ فار CMانسپیکشن ٹیم نادر حسین خواجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی ضرورت ہیں اورحکومت سندھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبارکباد کے مستحق ہیں ایسے افراد جو کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اس موقعے پر فیسٹیول میں شامل مارشل آرٹس ایونٹس کے سیکریٹریز راجہ غضنفر (کک باکسنگ)، عبدالمنان سلیم (شوتوکان کراٹے)، محمد راشد نسیم (فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ)، سی فو گلاب شاہ (ووشو) ، سید اشرف علی (کیوکوشن کراٹے) اور ناظم برکت علی (ITFتائیکوانڈو) کو اپنے اپنے ایونٹس کو بہترین انداز سے کرانے پر خصوصی شیلڈز دی گئیں جبکہ بہترین پرفارمنس پر محب اللہ خان، موسیٰ شاہ، محمد راشد، تابندہ کنول، ثناء نزیر، راجہ یاسر اور اشرف علی کو خصوصی میڈلز دئے گئے۔مہمان خصوصی نے مختلف ایونٹس میں کامیاب ہونے والوں کو بھی گولڈ اور سلور میڈل ایوارڈ کئے گئے جن میں کیوکوشن کراٹے کے کے عبدالاحد، منہال اور انس کو گولڈ جبکہ زیام، سکندر اور حسیب کو سلور میڈل۔ فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ میں فوزان، روشان اور نعمان کو گولڈ جبکہ موعیظ، مرسلین اور اعظم کو سلور میڈل۔کک باکسنگ کے ماجد، محمد اظہر اور محمد فیضان کو گولڈ جبکہ کانشاں، محمد حماد اور محمد عمران کو سلور میڈل۔ شوتوکان کراٹے کے شارق سلیم، دانیال اور حامد کو گولڈ جبکہ راحم، اسامہ سلیم اور برھان کو سلور میڈل۔ ITFتائیکوانڈو میں برکھا، ساجد اور یشونت کو گولڈ جبکہ عائشہ، حسن اور نثار علی کو سلور میڈل۔ ووشو کنگفو میں مھمد مومد، موسیٰ شاہ اور سیف الرحمن کو گولڈ جبکہ حضرت، جہانزیب آفریدی اور شایان کو سلور میڈل دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزراور پی ایم سی ایف انٹرنیشنل کے صدر شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی نادر حسین خواجہ، انتھونی نوید، احمد علی راجپوت، اورنگزیب سلطان، سینسی کلیم اللہ خان اور دیگر مہمانوں کو فیسٹیول کی خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ہفتے سے جاری مارشل آرٹس فیسٹیول میں شریک تمام مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی ریکارڈ شرکت اور محنت کی وجہ سے اس فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔

جاری کردہ۔ میڈیا سیکریٹری