سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کو ڈویژن کا درجہ دیدیا، نوٹی فکیشن جاری

Thatta

Thatta

ٹھٹہ (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے تاریخی شہر ٹھٹھہ کو ڈویژن کا درجہ دیدیا جس کے بعد صوبے میں ڈویژنوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کو ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نئے ڈویژن کا نام بھنبور ہو گا جس کے بعد سندھ میں ڈویژن کی تعداد 5 سے بڑھ کر 6 ہو گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بدین، سجاول اور ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کو حیدرآباد ڈویژن سے نکال کر بھنبور نامی نئے ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے۔