سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ سروس ٹیکس کی وصولی موخر کر دی

Transport Service

Transport Service

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے سروسز ٹیکس سے متعلق تحفظات اور ہڑتال کی کال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے میں 5 فیصد ٹرانسپورٹ سروسز ٹیکس کی وصولی موخر کر دی گئی ہے اور گڈز ٹرانسپورٹ سمیت آئل ٹینکرز اور دیگر ٹرانسپورٹ تنظیموں سے معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جس پر ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما سلیمان ترین کے مطابق کمشنر کراچی کی یقین دہانی پر ہڑتال موخر کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ ٹرانسپورٹ تنظیموں نے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہونے پر کل سے ملک بھر میں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔