کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عزیر بلوچ سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جو منظور کر لی گئی۔
وزیر اعلی سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کر دئیے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کا افسر ہو گا۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور رینجرز کے نمائندے شامل ہونگے۔ جے آئی ٹی 15 دن میں عزیر بلوچ سے تفتیش کے بعد رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کریگی۔