سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں نتیس مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، انتخابات کے بعد اسمبلی کے پہلے اجلاس میں منتخب نمائندے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بھی انتخاب ہوگا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک سو چار نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو فی الحال ایک سو چار منتخب اراکین اسمبلی کی فہرست موصول ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد ایک سو تیس ہے۔
اقلیتی اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے ساتھ اراکین کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہے۔ انتیس مئی کو ہونے والے اجلاس میں قیام پاکستان کے بعد پندرہویں اسمبلی کے اراکین حلف اٹھائیں گے۔