کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے متنبہ کیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے نتائج بہت دور تک جائیں گے، آئین اور جمہوریت کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کا کوئی سبب نہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں کمی نہیں کی، رینجرز اختیارات سےمتعلق سمری منظور کرلی ہے،آج وفاق کو بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اہم اختیارات رینجرز کے پاس ہیں ،گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی تھی وہ بھی مطمئن تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا شعبہ حکومت کی ترجیح ہے، صوبائی حکومت نے سندھ میں نو جامعات قائم کی ہیں۔