اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کا آپشن زیر غور نہیں ہے۔
ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ کا امن پاکستان کا امن ہے۔ سندھ میں گورنر راج کا آپشن زیر غور نہیں۔ دو چار دن انتظار کریں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں پکڑے گئےایک شخص کے انکشافات سے کسی کو تکلیف پہنچی یا پہنچنے والی ہے ، آپریشن رکنے کا کوئی امکان نہیں۔