سندھ (جیوڈیسک) سندھ گورنر سندھ نے ماہر تعلیم اظفر رضوی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سندھ سے چوبیس گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جرائم کو سو فیصد ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن بھر پورحکمت عملی کے ذریعیجرائم پیشہ عناصر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ عشرت العباد کی زیر صدارات امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں تاجر برادری اور سی پی ایل سی کے چیف اورکمشنر کراچی نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو شہر میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ شہر میں کمیونٹی پولیس کے قیام اور کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔