سندھ میں فصل کے دام میں کمی کر کہ عوام کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ عوامی تحریک

K.N.Shah, Awami Tehreek Relly

K.N.Shah, Awami Tehreek Relly

خیرپور : ناتھن شاہ میں عوامی تحریک کی طرف سے فصل کے دام میں ہونے والے کمی اور تھرکول ڈیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقعے پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنما دادا قادر رانٹو، میر دوست کھوسو، سومر چاندیو، امتیاز جتوئی اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر تھرکول ڈیم اسی مقام پر بنا رہی ہے جہاں پر غریبوں کے مکان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرکول ڈیم بنانے کے لیے سندھ حکومت ہزاروں غریب خاندانوں کو بے گھر کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں چاول اور گنے کے فصل کے دام میں کمی کر کہ عوام کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

فصل کے دام میں اضافہ نہ ہونے کے باعث سندھ میں آبادگاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنہ ہے۔انہوں نے فصل کے دام میں اضافے کے ساتھ ساتھ تھرکول ڈیم کو دوسری جگھ پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔دوسری طرف مطالبات نہ ماننے کی صورت میں سندھ بھر میں احتجاجی تحریک کا بہی اعلان کیا۔

03152515800