سندھ ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ

Polling

Polling

کراچی (جیوڈیسک) بد نظمی کے باعث تئیس نومبر کو منسوخ ہونے والے سندھ ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے ایک ہزار نو سو تراسی وکلا ایک سال کے لئے اپنی نئی قیادت انتخاب کر رہے ہیں ۔

اختر علی محمود کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن میں سالم سلام انصاری، زیڈ کے جتوئی اور عاشق علی ایم انور رانا صدارتی امیدوار ہیں۔

جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے عاصم اقبال اور شیخ جاوید میر کے درمیان مقابلہ ہے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔