کراچی (جیوڈیسک) ایان علی کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ بند ہو گیا، عدالت نے ماڈل گرل کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث مسترد کر دی، ہر روز ایک نئی مشکل، نیا امتحان، ایان علی کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔
اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی دروازہ بند کر دیا ۔ ڈالر گرل جائے تو جائے کہاں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ ہوگا ، اس کے بعد سماعت کریں گے۔ ایان علی نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے باوجود تیسری مرتبہ ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا ہے۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔